• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال؛ حکومت کے درآمدات اور برآمدات دونوں اہداف ناکام

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال درآمدات اور برآمدات دونوں ہدف ناکام رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔30جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال 2025/26کے دوران برآمدات حکومتی مقررہ ہدف سے 4ارب 97کروڑ 50لاکھ ڈالرز کم رہنے اورتجارتی خسارہ حکومتی مقررہ ہدف سے 6ارب 5کروڑ 90لاکھ ڈالرز زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ۔اسی طرح رواں مالی سال درآمدات66 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالرزتجارتی خسارہ 35ارب 98کروڑ 80لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے ۔سرکاری دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات کا تخمینہ30 ارب 30 کروڑ 70لاکھ ڈالرز لگایا گیا ،وفاقی حکومت نے برآمدات کا ہدف 35 ارب 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزمقررکیا تھا جبکہ آئندہ مالی سال2026۔27 برآمدات کا ہدف 32ارب 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر ہے۔

اہم خبریں سے مزید