کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔