• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی وزارتوں سے استعفے کے لئے پی پی کو مشروط پیشکش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پی پی کی اعلیٰ قیادت کے استعفوں کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ سے ہونے والی زیادتیوں پر آپ صدر زرداری کا استعفیٰ لائیں اور پی پی قیادت مستعفی ہو تو بدلے میں ایم کیو ایم اپنی دونوں وزارتوں سے استعفیٰ دے دے گی، وفاقی حکومت سے ایم کیو ایم نے 15 ارب روپے لیے، جو دو سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت نے روک کر رکھے ہیں۔ سندھ حکومت 674 ارب روپے اپنے میئر کو دے دے، تو کراچی کے مسئلے حل ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی وفاق سے تو تنخواہ میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتی ہے، مگر اس نے خود سندھ کے بجٹ میں کتنی تنخواہ بڑھائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید