کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا میں زلزلے سےہلاکتیں1430تک پہنچ گئیں،430آفٹر شاکس ریکارڈ، 3240سے زائد افراد زخمی، تین ہزار سے زیادہ خاندان متاثر، ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہزاروں اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف، متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس، لوگوں کی بڑی تعداد کھلے میدانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وینزویلا میں گزشتہ بدھ آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1430 ہو گئی ہے۔