• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا افرادی قوت پروگرام، ایک لاکھ افراد کو بیرون ملک روزگار دلانے کا منصوبہ

لاہور(آصف محمود بٹ)پنجاب کا عالمی ہنرمند افرادی قوت پروگرام، تین برس میں ایک لاکھ افراد کو بیرون ملک روزگار دلانے کا منصوبہ، عالمی معیار کی اسناد، اے آئی پر مبنی بھرتی، ڈیجیٹل تصدیق شدہ ٹیلنٹ پروفائلز ، منظم لیبر موبیلیٹی سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ۔45ہزار بلاسود قرضے، پرواز کارڈ، برطانیہ کے اداروں سے اشتراک، تین برس میں 10کروڑ ڈالر اضافی ترسیلات زر کا تخمینہ۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے فنی و پیشہ ورانہ تربیتی نظام کو عالمی لیبر مارکیٹ سے براہ راست منسلک کرنے کے لیے ایک جامع اور طویل المدتی حکمت عملی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین برسوں میں ایک لاکھ تربیت یافتہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تصدیق شدہ ہنرمند افراد کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید