• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم پاکستان ایکس سروس مین کے بلامقابلہ صدر منتخب

راولپنڈی (عاصم جاوید) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ایک بار پھر آئندہ تین سال کیلئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ صدارتی انتخاب کے بعد پاکستان بھر کے 40 لاکھ سے زائد ایکس سروس مین سوسائٹی کے ارکان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تنظیم کا اعزازی پیٹرن انچیف مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے تین سالہ انتخابات کے سلسلے میں اتوار کو سوسائٹی کی 65ویں جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید