کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے علاقےدشت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کراچی کےتاجرکوسوسائٹی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں کےساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں مقتول کے اہلِ خانہ، دوست احباب اورتاجروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تاجر رہنمائوں نے فیلڈ مارشل اور حکومت سےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث دہشت گروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔تاجر رہنما رضوان عرفان اور منہاج گلفام کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے مقتول کے اہلخانہ سے رابطہ کیا نہ ہی اظہار ہمدردی کیا ہے۔