اسلام آباد ( نیوزرپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ کا 138سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم ،وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی ٹی نے رواں مالی سال کے دوران اپنی 138سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 5کروڑ 46لاکھ 85ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کر لیا، جو بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی استعداد، مؤثر انتظامی اقدامات اور بہتر آپریشنل کارکردگی کا مظہر ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کی بحری معیشت، بندرگاہی نظام اور قومی تجارت کے فروغ میں اہم پیشرفت اور وزارت بحری امور کی اصلاحاتی پالیسیوں اور ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔