اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین سینیٹ، میاں رضا ربانی نے بیان میں کہاکہ صوبوں سے غیر آئینی طور پر لیے جانے والے فنڈز کی نگرانی مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کے ذریعے کی جائے۔طویل مدتی حل حقیقی شراکتی وفاقیت کے جذبے میں ہے، جہاں صوبے تمام ٹیکس وصول کریں اور وفاقی اخراجات کو پورا کریں۔