کراچی ( اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین مرکزی کمیٹی کی زیرِ صدارت مرکزی الیکشن سیل اور مرکزی شعبہ جات کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے انتخابات کے لیے تفصیلی حکمتِ عملی اور تنظیمی لائحہ عمل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر مرکزی رہنماؤں سید امین الحق، رضوان بابر، مرکزی رہنما شبّیر قائم خانی، زاہد منصوری سمیت سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوارڈینیشن کمیٹی (سی او سی سی) کے اراکین ارشد حسن، مسعود محمود، شکیل احمد، ارشاد ظفیر، شریف خان اور دیگر اراکینِ کمیٹی نے شرکت کی۔