• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپارٹمنٹل کرکٹ کیلئے نئی پالیسی تیار پلیئرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے والی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کیلئے بھی فٹنس کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ پی سی بی نے ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس اور نان فرسٹ کلاس ٹیموں کے لئے ایک مربوط پالیسی تیار کی ہے جس کے تحت اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ پی سی بی کے مقرر کردہ ٹرینرز کی جانب سے لازمی فٹنس ٹیسٹ کو پاس کریں۔ کامیاب پلیئرز ہی کھیلنےکے اہل ہونگے ۔ ہر ڈپارٹمنٹ کو پی سی بی گریڈ ون ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے15ملین (ڈیڑھ کروڑ روپے) جبکہ گریڈ ٹو کے لئے 42لاکھ روپے بطور فیس ادا کرنا ہوں گے۔ جنگ کے پاس پی سی بی کی دستاویز موجود ہے ۔ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا پریذیڈنٹ کپ ستمبر کے وسط میں کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید