کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس سال ہم جتنی بسیں موجود ہیں اس سے ڈبل بسیں لا رہے ہیں، دو تین ماہ میں 500ای وی بسیں آئیں گی، صوبائی حکومت کام کر رہی ہے سندھ میں آج ایک بھی مغوی نہیں ہے، اگر ایک لاکھ خواتین کے پاس بھی لائسنس ہوگا تو اسکوٹیز دینگے۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس میں ایک لاکھ 25 ہزار افراد سندھ میں سفر کر رہے ہیں، حکومت سندھ ہر مسافر پر سبسڈی دے رہی ہے۔ پنک بسیں ہماری چل رہی ہیں، پہلی ای وی بسیں بھی ہم لائے، جب پنک اسکوٹیز ہم نے شروع کی صرف 150 لائسنس تھے اور آج 25 ہزار خواتین کے پاس لائسنس ہیں، یہ انقلاب تھا وہ انقلاب آگیا۔پرائیویٹ سیکٹر کو بھی لے کر آئیں گے، جہاں پر بھی مرد پنک اسکوٹی چلائے گا اس کو ضبط کریں گے۔