اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت نے آپریشن سندور کے دوران ہلاک ہونے والی چھ فوجیوں کی ہلاکتوں کا 14 ماہ بعد سرکاری طور پر اعتراف کرتے ہوئے ان کے نام نیشنل وار میموریل کے رول اف انر میں شامل کر دیئے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں صوبیدار میجر پون کمار رائفل مین سنیل کمار لانس نائیک دنیش کمار ایوی ایشن ٹیکنیشن مود مرلی نائک حوالدار سنیل کمار سنگھ اور سارجنٹ سرندر کمار کے نام شامل ہیں۔