• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیپوٹیشن پر تعینات ریلوے افسران کے خلاف کارروائی پر سوالات

اسلام آباد( زبیر قصوری)پاکستان ریلوے میں مختلف وفاقی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کے خلاف کارروائی کے معاملے میں مبینہ طور پر دوہرا معیار اختیار کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد محکمانہ کارروائی کے طریقہ کار اور یکساں احتساب پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت ریلوے نے مختلف اداروں میں ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دینے والے بعض افسران کو ریلوے میں واپس رپورٹ نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ اسی نوعیت کی ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دینے والے مزید چھ افسران کے خلاف ایسی کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔ دستاویزات کے مطابق جن افسران کو ذاتی سماعت کے نوٹس جاری کیے گئے ان میں سائمہ بشیر، نصیر احمد خان، سروش اعجاز، شیرین ہینا اصغر، قاضی جواد اور فرحت عباس فخری شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید