• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فلڈ تیاری اور مون سون بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی مختلف سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایمرجنسی سروسز 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کی مون سون کے لئے کنٹینجنسی پلان، وسائل کی فراہمی اور ریسپانس میکنزم کا جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ریسکیو آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔سکیموں میں نارووال میں چک نہرا کے کٹا ؤ سے بچاؤ، چتری گاو ¿ں تحصیل شکر گڑھ میں بین نالا کے ایروزو ایکشن کی چیکنگ اور بالاکی چک میں ایروزو ایکشن کی چیکنگ شامل ہے۔سکیموں میں لیہ میں موضع سمرا نشیب اور موضع ٹھنڈ کلاں تحصیل میں دریائے سندھ کے کٹاو کی چیکنگ شامل ہے۔
لاہور سے مزید