• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایچ ایس سمرسکول "میڈی سم 2026" کا آغاز،51اداروں کے طلبہ شرکت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام دو ہفتوں پر مشتمل "میڈی سم 2026" سمر سکول کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز سٹی کیمپس میں منعقدہ افتتاحی و تعارفی تقریب سے ہوگیا۔ تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے کی جبکہ یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان اور سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے ملک بھر کے 51 طبی تعلیمی اداروں سے آئے 100 کے قریب طلبہ و طالبات کا پاکستان کی اہم طبی درسگاہ میں خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کے وژن کے تحت شروع کیا گیا میڈی سم سمر سکول مسلسل تیسرے سال کامیابی سے منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد مستقبل کے طبی ماہرین کو نصابی تعلیم کے ساتھ عملی مہارت، تحقیق، قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
لاہور سے مزید