• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اشرفیہ کی دینی و ملی خدمات قابل فخر اور لائق تحسین ہیں ،ڈاکٹر احسان بھٹہ

ؒٓلاہور(خبرنگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف حکومت پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد سابق مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفیؒ کے نواسے اور قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ زبیر حسن کے بھانجے حافظ حسین اشرفی کی وفات پراظہار تعزیت اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، وفد میں ڈی جی محکمہ اوقاف پنجاب حافظ انیس الرحمن اور عمردراز سمیت دیگر افراد شامل تھے اس موقعہ پرڈاکٹر احسان بھٹہ نے نائب مہتمم حافظ اسعد عبید، امجد عبید،قران بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا اویس حسن، مولانا سعد بن اسعداورمولانا مجیب الرحمن سے ملاقات کی اور مولانا حافظ حسن اشرفی کے بیٹے حافظ حسین اشرفی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان حافظ قرآن بیٹے کی اچانک وفات والدین اور خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالی صبر عطاء فرمائے انہوں نے کہا کہ وہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء، انتظامیہ اور مرحوم کے لواحقین وورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کی دینی و ملی خدمات قابل فخر اور لائق تحسین ہیں اور اس کا علمی فیضان پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
لاہور سے مزید