• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات پر 2ڈی ایس پیز مدثر اقبال اور خرم شہزاد چیمہ معطل

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے دو پولیس افسران کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب، لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی مدثر اقبال اور ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور خرم شہزاد چیمہ کو فوری طور پر معطل کرکے سنٹرل پولیس آفس پنجاب، لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی امتیاز احمد کو فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر معطل کرکے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان نے دونوں افسران کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔ 
لاہور سے مزید