• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے سکھ یاتری محبت، امن کا پیغام لے کر جاتے ہیں،رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) کے زیر اہتمام مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 187ویں برسی کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں بھارت سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے عہدیداران، متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری جنرل PSGPC ستونت کور، ممبران ، پروفیسر ممپال سنگھ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی باہمی احترام، مذہبی رواداری اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھ قوم پاکستان کے سر کا تاج ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والی سکھ سنگت پاکستان سے محبت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لے کر واپس جاتی ہے۔ انہوں نے سکھ برادری سے اپیل کی کہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کوریڈور کی جلد بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
لاہور سے مزید