• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کا پیغام ہر گھر تک پہنچانا ہماری دینی و اجتماعی ذمہ داری ،ثمینہ سعید

لاہور (نیوزرپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلا می پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے شمالی پنجاب کے تنظیمی دورے کے سلسلے میں ضلع گجرات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فہم القرآن کلاسز کی شرکاء، ارکان اور مربیات سے مختلف نشستوں میں خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ثمینہ سعید نے کہا کہ قرآنِ مجید کو سمجھنا اور اس کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جو علم اللہ تعالیٰ ہمیں عطا کرتا ہے، اسے اپنی ذات، خاندان اور معاشرے تک پہنچانا ہی حقیقی دعوتِ دین ہے۔
لاہور سے مزید