• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بنگلہ دیش میں تعاون کے فروغ، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں مشترکہ شراکت داری پر اتفاق

لاہور (نیوزرپورٹر) چیئرمین یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ابراہیم حسن مراد نے بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تعلیم، سرمایہ کاری، تجارت، عوامی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ شراکت ری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط روابط خطے میں ترقی، خوشحالی اور باہمی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
لاہور سے مزید