• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ڈرگ ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ،عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے صحت کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پنجاب ڈرگ ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم (PDMS) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس جدید نظام کے ذریعے پنجاب میں پہلی مرتبہ ادویات کی سپلائی چین کو مینوفیکچرر سے لے کر ریٹیل فارمیسی تک مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، جس سے ادویات کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول کیپٹن (ر) اورنگزیب، ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود، ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری، ادویات ساز کمپنیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
لاہور سے مزید