لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال کا واحد حل بامعنی مذاکرات ہیں، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ پاکستان کو داخلی محاذ پر کوئی ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے جس سے دشمن کو سفارتی فائدہ ملے، ہماری ترجیح پاکستان، کشمیر اور مسئلہ کشمیر ہے۔کراچی کا بلدیاتی نظام تباہ ہو چکا، عوام پر رحم کیا جائے ، جنہوں نے شہر میں بدانتظامی پیدا کی ہے وہی ذمہ داری قبول کریں۔