اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عدنان ظفر خان کو جبری ریٹائر جبکہ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کی افسر آمنہ شجاع کو ملازمت پر بحال کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشنز کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ کی گریڈ 18کی افسر آمنہ شجاع، جنہیں 18 مارچ 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت معطل کیا گیا تھا، فوری طور پر سرکاری ملازمت پر بحال کیا گیا ۔