اسلام آباد (صالح ظافر) ممتاز سفارت کار اور اسکالر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقائی سلامتی کا انحصار محض بیرونی قوتوں پر نہیں ہو سکتا، کیونکہ ان کی شمولیت لازمی طور پر طویل مدتی استحکام کی ضمانت نہیں دیتی۔ انہوں نے وسیع تر علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کو ایک ایسے اہم اتحاد کے طور پر اجاگر کیا جو علاقائی امن و استحکام میں کلیدی کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔