• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 کروڑ 27 لاکھ افراد تمباکو کے استعمال میں مبتلا، ڈاکٹر امجد سراج

کراچی (پ ر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہ گلوبل ایڈلٹ ٹوبیکو سروے 2024 کے مطابق پاکستان میں 2کروڑ 27 لاکھ بالغ افراد تمباکو استعمال میں مبتلا ہیں۔ وہ جامعہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ’تمباکو اور منشیات سے پاک کیمپس‘ کے موضوع پر آگاہی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ پروگرام منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات اور جے ایس ایم یو کی اینٹی ڈرگ اینڈ ٹوبیکو کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ شیخ الجامعہ، پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے مزید کہا، یہ صرف ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ صحتِ عامہ کو درپیش ایک سنگین چیلنج کے خلاف عملی اقدام ہے۔
ملک بھر سے سے مزید