• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کیس دو ہفتوں میں حل کرنے کی ہدایت، مختلف تحاریک کا جائزہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )جائیداد کیس دو ہفتوں میں حل کرنے کی ہدایت، مختلف تحاریک کا جائزہ لیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور تحاریک استحقاق کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکٹر آئی-10 میں واقع مکان کی سی ڈی اے فائل گم ہونے، پی آئی اے کے فضائی عملے کے مبینہ نامناسب رویے، ڈپٹی کمشنر چکوال کے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ مبینہ غیر مناسب طرزِ عمل، وفاقی وزیر برائے مواصلات کے رویے اور آر پی او ملاکنڈ و ڈی پی او اپر چترال کے خلاف استحقاق کی تحریکوں پر غور کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید