اسلام آباد( زبیر قصوری ) وزارتِ ریلوے نے کارروائی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید 2 ڈیپوٹیشن افسران طارق عزیز کولاچی اور ذوالفقار رحمان کو بھی باضابطہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل وزارتِ ریلوے بعض ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی سماعت کے لیے طلب کر چکی ہے۔