• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات گئے پولیس اور شہریوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رات گئے پولیس اور شہریوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب شاہ لطیف پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر بیس بی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ۔ دوسری جانب سچل کے علاقے ختم نبوت چوک کے قریب شہری کی فائرنگ و عوام کے تشدد سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔پولیس نے ہلاک ڈاکو لاش عباسی شہید ا سپتال منتقل کی ۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ اسکے ایک ساتھی کو بھی عوام نے تشدد کے بعد اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کیا ۔ جس شہری نے فائرنگ وہ بھی موقع سے فرار ہے تاہم پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید