ایران سے جنگ میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ڈوور ایئر بیس، ڈیلاویئر پر قومی پرچم میں لپٹی ان میتوں کو وصول کیا، یہ فوجی 17 جولائی کو اردن کے موفق السلطی ایئر بیس پر ایرانی حملے میں مارے گئے تھے۔
امریکا میں ٹرمپ کی ایران سے جنگ پر مخالفت بڑھ رہی ہے۔ اس جنگ پر اب تک تقریباً 38 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے ہیں، جب کہ مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 ہوچکی ہے۔ 450 سے زائد امریکی فوجی اب تک زخمی ہوئے ہیں۔