• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی امریکا ایٹمی معاہدے کو اسرائیلی اپوزیشن نے اسٹریٹیجک تباہی قرار دے دیا

سابق اسرائیلی وزیر دفاع آویگڈر لیبرمین(فائل فوٹو)۔
سابق اسرائیلی وزیر دفاع آویگڈر لیبرمین(فائل فوٹو)۔ 

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی معاہدے پر نیتن یاہو خاموش لیکن اسرائیلی اپوزیشن پھٹ پڑی اور معاہدے کو اسٹریٹیجک تباہی قرار دے دیا۔

سابق اسرائیلی وزیر دفاع آویگڈر لیبرمین نے کہا کہ یہ سویلین ایٹمی معاہدہ بالآخر ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی طرف چلا جائے گا۔

اسرائیلی ڈیمو کریٹ پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں نے سعودی عرب کے لیے ’ناممکن‘ کو ’ممکن‘ بنادیا۔

بائیڈن دور میں طے ہوا تھا کہ ’امریکا سعودی عرب ایٹمی تعاون‘ اسرائیل اور سعودی عرب میں معمول کے تعلقات سے مشروط ہوگا۔

نئے معاہدے کے بعد اسرائیل سعودی عرب سے تعلقات کے ہر امکان کو کھو چکا ہے۔ یہ سعودی عرب کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اب مشرق وسطیٰ کے دوسرے ملک بھی اس ’سعودی ماڈل‘ جیسے معاہدے امریکا سے کرنا چاہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید