• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا آزاد کشمیر انتخابات کے مشروط بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد ( افضل بٹ) پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے مشروط بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، حالات سازگارہونے کی صورت میں فیصلہ واپس لینے کا عندیہ بھی دے دیا ، ذرائع کے مطابق پارٹی نے اپنے امیدواروں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ جنہوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں وہ فی الحال انہیں واپس نہ لیں تاکہ آئندہ چند روز میں سیاسی، قانونی اور انتظامی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جا سکے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خانُ اچکزئی اور ایران میں موجود سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے بھی طویل مشاورت کے بعد بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید