• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کی ’بیو بیٹل بس‘ مہم کا آغاز، میئر انتخابات کی سرگرمیاں تیز

گریٹر مانچسٹر کے میئر کے ضمنی انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کی امیدوار بیو کریگ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ’بیو بیٹل بس‘ کا آغاز کر دیا۔

پارٹی نعروں سے سجی اس خصوصی بس میں لیبر پارٹی کے کارکن اور رہنما موجود تھے۔

اس سلسلے میں بیو کریگ نے برطانیہ کی نائب وزیر اعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر لوسی پاول ایم پی کے ہمراہ برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر (BMHC) کا دورہ کیا۔

انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے لوسی پاول نے کہا کہ لیبر پارٹی نئی قیادت کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور عوام کو درپیش اہم مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ گریٹر مانچسٹر کے میئر کے اہم انتخاب میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔

بیو کریگ نے کارکنوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب گریٹر مانچسٹر کے مستقبل کے تحفظ کا انتخاب ہے۔ 

انہوں نے اپنے منشور میں 11 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے مفت بس سفر، کونسل اور کم قیمت گھروں کی تعمیر، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور کمیونٹی کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید