• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک نے گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میجر جنرل خرم شہزاد، ڈائریکٹر ہسپتال بریگیڈیئر آصف چیمہ اور آئی ڈیپ کے متعلقہ افسران نے وفد کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں، طبی سہولیات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء اور مشیر وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کر کے تعمیراتی معیار، طبی سہولیات اور جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا جدید ترین طبی آلات اور اعلیٰ معیار کی سہولیات سے آراستہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔
لاہور سے مزید