• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور ناقص حکمرانی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ،جاوید قصوری

لاہور(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمدجاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بحران، بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور ناقص حکمرانی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ہر گھر کا بجٹ تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی زندگی انتہائی دشوار ہو گئی ہے۔ لاکھوں خاندان دو وقت کی روٹی، بچوں کی تعلیم اور علاج جیسی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں
لاہور سے مزید