• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری اور دیگر چھ افراد پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے

لندن ( سعید نیازی ) پرنس ہیری اور دیگر چھ افراد ڈیلی میل اور میل آن سنڈے شائع کرنے والے ادارے ایسوی ایٹیڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے، اخباری گروپ کے خلاف پرنس ہیری و یگر شخصیات نے 1990سے 2018تک ذاتی معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا، الزامات میں فون یا وائس میل تک غیر قانونی طریقے سے رسائی، خفیہ نگرانی، طبی اور مالی رکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شامل تھیں، مقدمہ کرنے والی دیگر شخصیات میں سر ایلٹن جان، ڈیوڈ فرنش، سر سائمن ہیوز، لز ہرلی، سیڈی فراسٹ اور بیرونس ڈورین لارنس شامل تھےطاخباری گروپ نے معلومات کے حصول کیلئے غیرقانونی طریقے اپنانے کی سختی سے تردید کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید