کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 8جولائی بدھ کوشام 5:00 بجے آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک شہید برہان مظفر وانی کے دسویں یومِ شہادت کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔