• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر مینگل سے قومی اسمبلی سے استعفے کے بعد تمام مراعات واپس لے لی گئیں

سردار اختر مینگل—فائل فوٹو
سردار اختر مینگل—فائل فوٹو

سردار اختر مینگل سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کے بعد ملنے والی تمام مراعات واپس لے لی گئیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سردار اختر مینگل نے 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوا دیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےرقم چیک کی صورت وصولی کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024ء کو این اے 256 خضدار کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026ء کو استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے 3 ستمبر 2024ء سے مؤثر قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید