• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو بھرتیوں کے عمل پر حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ : فائل فوٹو
پشاور ہائیکورٹ : فائل فوٹو 

پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت  کے دوران صوبائی حکومت کو بھرتیوں کے عمل پر حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ میں محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی فکسڈ پے پر بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللّٰہ خان نے کی۔

 درخواست گزار کے وکیل منظور بشیر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسکرونٹی اور سلیکشن کمیٹیوں کی تشکیل قواعد کے خلاف کی گئی، غیر متعلقہ افسران کو شامل کیا گیا، بھرتیوں میں شفافیت کا فقدان رہا اور ایسے امیدوار بھی منتخب کیے گئے جو اشتہار میں دی گئی اہلیت پر پورا نہیں اترتے تھے۔

عدالت نے صوبائی حکومت، سیکریٹری صحت اور دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک بھرتیوں کے عمل پر حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

قومی خبریں سے مزید