• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: قدرتی آفات کے متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کیلئے سسٹم متعارف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل ڈیزاسٹر کمپنسیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ 

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سسٹم کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس کا مقصدر متاثرین کی درخواستوں کی پروسیسنگ کو تیز اور معاوضوں کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرین کو غیرضروری کاغذی کارروائی اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید