• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگنلز پر گاڑی سے ٹکرا کر وارداتیں کرنے والا پیدل گروہ سرگرم

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں ٹریفک سگنلز پر پیدل کتابیں فروخت کرنے والے ملزمان کا گروہ گاڑیوں سے ٹکرا کر وارداتیں کر رہا ہے۔ شاہراہ قائدین کے اللہ والا سگنل ایسے ہی ایک ملزم نے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کا بہانہ کر کے سائیڈ گلاس ٹیڑھا کردیا۔ شہری نے اس طرف توجہ جانب مبذول کی اور شیشہ نیچے کرکے اس سے بازپرس شروع کی تو اس کے ساتھی نے پچھلی طرف سے گاڑی کو زور زور سے ہاتھ مارنا شروع کردیئے۔ شہری نے عقب کی طرف مڑ کر دیکھا تو کتابوں والا ملزم شہری حفیظ سے موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔ فیروز آباد پولیس کے مطابق ایسی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ کچھ ملزمان وائر سے گاڑی کی ونڈ اسکرین گندی کرکے جھگڑا کھڑا کرکے وارداتیں کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید