• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان کی کامیابی پر پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان میں خوارجیوں کے خلاف انتہائی کامیاب کارروائیاں کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید