کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں1400روپے فی تولہ کی کمی، چاندی کی قیمت میں11روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4114 ڈالر سے کم ہو کر 4100 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1400 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 11 روپے فی تولہ کے اضافے سے 6432 روپے فی تولہ ہو گئی۔