کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بغاوت بڑے لوگوں کیخلاف ہوتی ہے، خالد مقبول صدیقی ایک پریس کانفرنس کی مار ہیں،میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، لیکن جب بانیِ تحریک قوم کیخلاف گئے تو انہوں نے انہیں بھی چھوڑ دیا تھا، اکتوبر میں ہونے والے ایم کیو ایم کے انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے ضرور حصہ لیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفی نے خصوصی گفتگو میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بات کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر کڑی تنقید کی۔