اسلام آباد (عاصم جاوید) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے استعفی، لاپتہ افراد عدالتوں میں پیش کرنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی، حالات سازگار ہونے تک آزاد کشمیر الیکشن کے التواء اور آزاد کشمیر اور بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے مطالبات پیش کر دئیے۔