اسلام آباد (ساجد چوہدری )نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے مالیاتی مشیر مقرر کر دیا، نجکاری کمیشن بورڈ نے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت 255ویں اجلاس میں ا سلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ADBکیساتھ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط کی منظوری دیدی۔