اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔ گزشتہ ہفتے 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، 8میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے آلو چار فیصد، چکن تین اعشاریہ سات صفر اور پیاز 354فیصد مہنگے ہوئے۔