اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان بیت المال میں سنگین اور ہوشربا بدعنوانیوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔آڈٹ رپورٹ میں سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین پر بیت المال کا فنڈ لٹائے جانے کا انکشاف ،بیت المال کوئٹہ کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور زکو ۃ حاصل کرنے والے 109 افراد کو 3 کروڑ سے زائد ادا کئے گئے۔پاکستان بیت المال کے مالی حسا بات کے آڈٹ برائےسال 25-2024 کے خصوصی آڈٹ میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی بد عنوانیاں سامنے آئی ہیں۔