کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے خائف، اسرائیل کی شمولیت سے جنگ پھیلنے کا خدشہ، نیتن یاہو امریکی حملوں میں شمولیت کا خواہشمند، واشنگٹن تنازع پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔