کراچی(رفیق مانگٹ)بھارت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تعلیمی شعبہ شدید بحران کا شکار رہا ہے، جہاں داخلوں میں نمایاں کمی کے باعث سرکاری اسکولوں کی بڑی تعداد بند ہو گئی۔ ملک بھر میں اوسطاً یومیہ25 اسکول بند ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر طلبہ کے اندراج میں 2 کروڑ 26 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،طلبہ کے اندراج میں 2 کروڑ 26 لاکھ کی بڑی کمی، سرکاری اسکولوں کی تعداد 11.07 لاکھ سے کم ہو کر 10.13 لاکھ رہ گئی،امداد یافتہ اسکول بھی متاثر، تعداد 83 ہزار سے گھٹ کر 79 ہزار،نجی اسکولوں میں اضافہ، تعداد 2.88 لاکھ سے بڑھ کر 3.39 لاکھ تک پہنچ گئی۔